Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پرویز مشرف

مشرف کی طرف سے پاکستان آنے میں ٹال مٹول پر ٹوئٹر پر بے شمار لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ 
عاطف منیر ٹوئٹ کرتے ہیں : مشرف کو " نو" کہہ دیا جائے۔ 
سلیمان ظفر کہتے ہیں: اچھا تو " بڑی توپ" پاکستان آرہی ہے؟
شعیب اعوان کا ٹوئٹ ہے: وہ بینظیر اور اکبر بگٹی کے قتل کا ملزم ہے لیکن ہمارے ہاں اسے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جارہی ہے۔
تیمور علی ٹوئٹ کرتے ہیں: قوم کے ان دونوں رہنماﺅں کو ایک ہی جیل کی سی کلاس میں رکھ کر سزا دی جائے۔ جیل میں ایک دن کام کرنے کے صرف 100 روپے دیئے جائیں۔
شفاءیوسف زئی ٹوئٹ کرتی ہیں:میں مشرف کی سوچ سمجھ نہیں سکی۔
علی ممتاز ٹوئٹ کرتے ہیں: پاکستان کا آئین توڑنے والا جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا۔ وہ کیسے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ یہ فیصلہ نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دے گا۔ اچھا فیصلہ نہیں۔
سید شارق لکھتے ہیں: کیا آپ سمجھتے ہیںکہ مشرف پاکستان آئیں گے؟ یہ صرف مذاق ہے۔ وہ ملک آکر پاکستان میں عدالت سے بچنے کے طریقے تلاش کررہے ہیں۔
ائمہ مندوخیل تحریر کرتی ہیں: مشرف بلوچوں اور پشتونوں کا قاتل ہے۔ 
مہوش نعیم لکھتی ہیں: مشرف صرف ایک اچھا فوجی لیڈر ہے۔
آصف زیدی ٹوئٹ کرتے ہیں :میں ہر ایسے شخص کو سیلوٹ کرتا ہوں جو مشرف کو سیلوٹ کرتا ہے۔
عدیل احمد کہتے ہیں : پرویز مشرف عظیم آدمی ہے۔
سیدہ حنا زیدی کہتی ہیں :مجھے خوشی ہے کہ مشرف وطن واپس آرہے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں