Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24ہزار سگریٹ نوشوں نے توبہ کرلی

مکہ مکرمہ.....رمضان المبارک کے دوران آگہی مہم کے دوران 24ہزار سگریٹ نوشوں نے بری عادت ترک کرکے سگریٹ کی جگہ مسواک کو اپنی پہچان بنالیا۔ انسداد سگریٹ نوشی سوسائٹی نے حرمین شریفین انتظامیہ کے زیر نگرانی ابو غزالہ فاﺅنڈیشن کی مدد سے” سگریٹ نہیں مسواک “کی مہم چلائی تھی۔ ایک سماجی صلاح کار ابراہیم الحمدان نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 24ہزار سگریٹ نوش بری عادت سے تائب ہوکر مسواک کے دیوانے بن گئے۔
 

شیئر: