Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#الودع_ماہ_رمضان‎

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام سے متعلق ٹوئٹر پر بےشمار ٹویٹس کی گئیں۔
فاطمہ سید نے ٹویٹ کیا : آج آخری سحری ہے اور آخری فطاری ، آخری جمعہ اور رمضان کا آخری دن۔ رمضان کے مقدس مہینے کی رحمتیں اب ختم ہونے جارہی ہیں لہٰذا زیادہ سے زیادہ عبادت کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
حسن علی خان کا کہنا ہے : رمضان کا مہینہ صرف ایک دن کا مہمان رہ گیا ہے لہٰذا جتنا ہوسکے اس کا فائدہ اٹھا لیں۔
محمد فیصل نے کہا : اللہ تعالی ہم سب پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے اور ھمیں اپنی قربت نصیب فرمائے۔
انجینئر عثمان نے ٹویٹ کیا : ہو سکتا ہے کہ آپ اللہ سے صرف ایک قطرہ مانگ رہے ہو اور اس نے آپ کے نصیب میں سمندر لکھا ہو۔ اس لیے صبر کا مظاہرہ کریں اور تقدیر پر ایمان رکھیں۔
جہازیب ورک نے کہا : عید کی خوشی اپنی جگہ لیکن میں رمضان کا امن و سکون اور ایمان مس کرونگا۔
کامران عمر کا کہنا ہے : میری دعا ہے کہ رمضان کا آخری جمعہ ہم سب کے لئے امن و خوشحالی لے کر آئے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
عروسہ شاہ نے کہا : رمضان کا مقدس مہینہ ختم ہونے جا رہا ہے اللہ تعالی ہمیں اگلا رمضان بھی نصیب فرمائے۔
عائشہ نے ٹویٹ کیا : آخری سحری مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کے صدقے سے ہم سب کی جائز تمناؤں کو پورا کرے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں