Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی کابینہ نے نئی ویز ا سہولتیں اورغیر ملکیوں کےلئے بیمہ اسکیم متعارف کرادیں

 دبئی ..... متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئی ویزا سہولتیں اور بیمہ (انشورنش) پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب غیرملکی ورکروں کو سالانہ 60 درہم بیمے کےلئے ادا کرنا ہوں گے ۔اس سے پہلے انھیں 3000 درہم ادا کرنا پڑتے تھے۔کابینہ کا اجلاس امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے زیر صدارت ہوا۔ نئی بیمہ اسکیم کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اور اس سے آجروں پر اضافی مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔اس سے کاروباری اداروں کو زر ضمانت کی شکل میں جمع کرائے گئے 14ارب درہم کی رقم واپس مل سکے گی۔نئے نظام کے تحت ہر کارکن کی بیمہ پالیسی کی قدر 60 درہم سالانہ ہوگی ۔بیمے سے خدمات کے خاتمے کی صورت میں ورکر کو فوائد حاصل ہوں گے، چھٹیوں کا الاو¿نس اور مقرر وقت سے زیادہ کام کا الاو¿نس ملے گا، واجب الاد ا اجرت کی ادائیگی ہوگی ۔واپسی کا ٹکٹ اور کام کے دوران زخمی ہونے کی صورت میں فی کارکن 20 ہزار درہم تک معاوضہ ملے گا۔امارات کی کابینہ نے زائرین ، مکینوں ، خاندانوں اور ملک میں زاید المیعاد قیام کرنے والے لوگوں کے لیے مختلف ویز ا سہولتوں کی بھی منظوری دی ہے۔کابینہ نے موجودہ اقامتی نظام پر نظرثانی کی ہے اور اس کے تحت متحدہ عرب امارات میں اپنے والدین کے ہاں قیام کرنے والے طلباءکے ویزے میں تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں دو سال تک توسیع دی جاسکے گی۔کابینہ کے ایک نئے فیصلے کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ہوائی ا ڈے پر اترنے والے ٹرانزٹ مسافر وں سے پہلے 48 گھنٹے کی کوئی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی اور ٹرانزٹ ویزے میں صرف 50 درہم کی ادائیگی پر 96 گھنٹے کے لیے توسیع کرائی جاسکے گی۔ 
 

شیئر: