Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓٓآرمی چیف نے کنٹرول لائن پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید منائی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نماز عید جوانوں کے ساتھ ادا کی ۔ ملکی خوشحالی و امن کے لئے دعا کی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ فوجی اپنے ملک اور شہریوں کی سیکیورٹی کی خاطر گھروں سے دور عید مناتے ہیں۔، ہمیں اپنے گھر اور پیاروں سے دور بطور سپاہی عید منانے پر فخر ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے جوانوں کے جذبہ، لگن اور بلند حوصلہ کو سراہا اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
مزید پڑھیں:پر امن عید شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہے،جنرل باجوہ

شیئر: