Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے ”جعلی بیمار“ پر 10ہزار پونڈ جرمانہ کردیا

میکسیکو .... میکسیکو میں ایک باراتی ناقص تغذیہ کے نتیجے میں بیمار ہوگیا اور اب عدالت نے اس شخص کو خود ملزم قرار دیدیا اور حکم دیا ہے کہ وہ ہرجانے کے طور پر ریستوران کو 10ہزار پونڈ ادا کرے۔ سالفورڈ کے رہنے والے 34سالہ جادیپ سنگھ نے میکسیکو کے ایک ریزوٹ میں شادی کی دعوت میں گئے تھے۔ وہاں جو کھانا دیا گیا اسے کھا کر وہ بیمار پڑ گئے۔ انہوں نے کہاکہ وہی نہیں بلکہ 12 دیگر باراتی بھی بیمار ہوئے۔ انہوں نے مانچسٹر واپس آکر عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ جج نے انہیں بے ایمان قرار دیا اور حکم دیا کہ وہ ریستوران کو 10ہزار پونڈ جرمانہ ادا کریں۔
 

شیئر: