Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لیا جائے ،سعد رفیق

  لاہور... سابق وزیر اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ فیصل آباد میں بس ہوسٹس کے لرزہ خیز قتل کا نوٹس لیا جائے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر ہر وقت تنقید کرنیوالے نگران وزیر اعلٰی خاموش کیوں ہیں ۔ انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ مہوش قتل کیس کا فیصلہ روزانہ سماعت کر کے جلد از جلد کیا جائے۔ واضح رہے کہ سرگودھا روڈ پر بس ٹرمینل پر فائرنگ سے بس ہوسٹسک مہوش ہلاک ہوگئی تھی۔ ملزم عمردراز بس ہوسٹس مہوش سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ شادی سے انکار پر ملزم طیش میں آگیا اور فائرنگ کردی ۔مہوش شدید زخمی ہوگئی بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ملزم عمر دراز کو گرفتار کرلیا۔

شیئر: