Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ٹریفک حادثات ، 49ہلاک و زخمی

عسیر.....عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا ہے کہ عسیر میں ایک ہی روڈ پر 4روز کے دوران پیش آنے والے واقعہ سے 49افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ ان میں 11کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو دو گاڑیوں میں آمنے سامنے سے ٹکر ہونے پر 17افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب الہک کمشنری میں ٹکر سے دونوں گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ اس روڈ پر گزشتہ 4روز کے دوران یہ تیسرا حادثہ تھا۔سابقہ حادثات میں 28افراد زخمی اور 4ہلاک ہوئے تھے۔ 
 

شیئر: