Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو کسی شعبے تک محدود نہیں رکھ سکتی، زارا

 اداکارہ زارا شیخ نے گلوکاری اورڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا فنی سفر فلمی دنیا سے شروع ہوا اورکریئرکی پہلی فلم نے ہی ایسی کامیابی حاصل کی کہ آج تک مداح مجھے یاد رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کے شعبے سے بھی میری محبت بہت پرانی ہے۔مجھے ہمیشہ سے ہی اچھے میوزک نے متاثر کیا۔ میں کبھی کبھارگنگناتی بھی تھی۔ میرے اس ٹیلنٹ کے بارے میں جب موسیقی سے وابستہ اہم شخصیات کوپتہ چلا تو انہوں نے مجھے اپنی صلاحیتیں آزمانے کیلئے کہا ۔ میں نے ایک گیت ریکارڈ بھی کیا تھا، جس کو بہت سراہا گیا۔ اب دو سال کے وقفے کے بعد میں نے دوبارہ سے شوبز میں کام شروع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک فنکارہ ہوں اورخود کوکسی ایک شعبے تک محدود نہیں رکھ سکتی۔ جہاں تک بات اداکاری کی ہے تووہ بھی ان دونوں شعبوں کے ساتھ جاری رہے گی۔
 

شیئر: