Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل نے 2014کی شرمناک شکست سے سبق نہیں سیکھا

ماسکو: برازیل نے گزشتہ مقابلوں کی شرمناک شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ سوئٹزرلینڈ سے برابری پر میچ ختم کرکے اس نے نہ صرف اپنی ساکھ متاثر کی ہے کہ بلکہ پہلے راؤنڈ کے اگلے مرحلوں میں بھی اپنے لئے مشکلات پیدا کرلی ہیں۔ 2014ءکے مقابلے میں جرمنی سے شکست فاش کے بعد دنیاکو توقع تھی کہ حالیہ مقابلوں کے لئے برازیلی ٹیم بھر تیاری کرکے میدان میں اترتی اور سامنے آنے والی ہر ٹیم کو روند کر عالمی ٹرافی حاصل کرتی مگر پہلے ہی میچ میں اس نے دنیا کو مایوس کردیا۔ 
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ، چوتھے دن کے میچز، سویڈن اور انگلینڈ میدان میں
سوئٹزرلینڈ کی ٹیم اس کے لئے مشکل نہ تھی۔ نیمار کی موجودگی میں برازیل 1-1کے نتیجے سے نکلی۔ پہلے راؤنڈ میں برازیل میچ پر حاوی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ 20ویں منٹ میں اس نے گول کرکے برتری حاصل کرلی مگر دوسرا ہاف شروع ہوا تو کھلاڑیوں کی کارکردگی میں واضح فرق تھا۔ گویا ٹیم نے فتح کی ضمانت حاصل کرلی۔ اس کا فائدہ سوئس ٹیم نے حاصل کیا اوردوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں گول کرکے برابری کرلی۔دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ جمعہ کو ہوگا ۔ برازیل کا مقابلہ سربیا سے اور سوئٹزرلینڈ کوسٹاریکا کے خلاف کھیلے گی۔
فیفا ورلڈ کپ، تمام تفصیلات ایک کلک پر
 

شیئر: