Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کیلئے_ انصاف

عید کے موقع پر ماڈل ٹاﺅن میں 4سال قبل 17جون 2014ءکو ہونے والی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کو ٹویٹر صارفین نے بھی یاد کیا۔
نوید احمد ٹویٹ کرتے ہیں :ہمیں ماڈل ٹاﺅن میں مرنے والوں کو فراموش نہیں کرنا۔
انجم کیانی نے ٹویٹ کیا: ماڈل ٹاﺅن کا قتل عام ہمارے قومی ضمیر کیلئے دھبہ ہے۔ ان لوگوں کیلئے انصاف سے انکار، ریاستی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے کیونکہ وہ حکمرانوں کا احتساب نہیں کرسکے۔
عتیق الرحمان لکھتے ہیں: غیر مسلح شہریوں کا قتل عام کیا جمہوری تھا؟
نائیلہ ادریس لکھتی ہیں: ابھی اس معاملے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ 
شیراز حسن ٹویٹ کرتے ہیں :جب انتظامیہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ نہ کرے تو پھر عدلیہ کو آگے آنا ہوتا ہے۔
دانیال کا ٹویٹ ہے: 17جون یوم سیاہ ہے۔ 17جون 2014ءکو ہی پنجاب پولیس نے ایم کیو آئی کے سیکریٹریٹ پر دھاوا بولا اور لوگوں کا قتل عام کیا۔ 100سے زائد افرادزخمی ہوئے۔
منصور اعوان لکھتے ہیں: ہمیں انصاف چاہئے۔
شائقہ بتول کہتی ہیں: نواز شریف اور شہباز شریف اس قتل عام میں براہ راست ملوث ہیں۔
جی ایم قادری کا ٹویٹ ہے: انصاف میں تاخیر انصاف کی موت ہے۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کی گرفتاری یقینی ہے۔
بشریٰ اعوان ٹویٹ کرتی ہیں: ہر شخص کو پتہ ہے کہ قاتل کون ہے لیکن انصاف کہاں ہے؟
فرحان ملک کہتے ہیں: 17جون کو انصاف اور انسانیت کا خون ہوا۔
محمد عظیم کہتے ہیں :ان شاءاللہ ایک دن انصاف ہوگا۔ انصاف میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن انصاف سے انکار نہیں ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
   
 

شیئر:

متعلقہ خبریں