Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرلائنز پر مسافروں کے 3حقوق

ریاض ... انجمن تحفظ صارفین نے واضح کیا ہے کہ پرواز کی تاخیر کی صورت میں ایئرلائنز پر سواریوں کے 3حقوق واجب ہوجاتے ہیں۔ اگر پرواز ایک سے 3گھنٹے تک لیٹ ہوجائے تو ایسی صورت میں مسافروں کو ٹھنڈے و گرم مشروبات فراہم کرنا لازم ہے۔ اگر پرواز مقررہ وقت سے 3تا 6گھنٹے تاخیر کا شکار ہوجائے تومسافروںکا حق ہے کہ وہ ایئرلائنز سے خوراک فراہم کرنے کا مطالبہ کریں جبکہ 6گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں مسافر ہوٹل میں رہائش کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ انجمن نے واضح کیا کہ اگرقدرتی آفات کے نتیجے میں پرواز میں تاخیر ہوئی ہو تو ایسی صورت میں ایئرلائنز مذکورہ حقوق میں سے کوئی ایک بھی حق ادا کرنے کی پابند نہیں ہوگی۔
 

شیئر: