Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے متنازعہ امیگریشن پالیسی پر ملانیا کے تحفظات

واشنگٹن۔۔۔ امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اُس متنازعہ امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے تحت امریکہ آنیوالے غیرقانونی تارکین وطن کے کنبوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جا رہا ہے۔ان کے ترجمان نے کہا کہ ملانیا بچوں کو والدین سے الگ کرنے کے عمل سے نفرت کرتی ہیں اور اس تناظر میں جامع اصلاحات چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب امریکی صدر ٹرمپ اپنی اس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے۔ ادھر سابق خاتون اول لوارا بش نے بھی بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیے جانے کو’ ’غیراخلاقی‘‘ قرار دے دیا ہے۔

شیئر: