Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لی فون ڈیزن 6 اے اسمارٹ فون لانچ‎

چینی اسمارٹ فون کمپنی لی فون کی جانب سے ڈیزن 6 اے اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل اور 0.3 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سنسر کو شامل کیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں فورجی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، ایف ایم ریڈیو ، ہیڈ فون جیک ، یو ایس بی ٹائپ سی اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون کی قیمت 7,999 ہندوستانی روپے ہے۔
 

شیئر: