Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقص کارکردگی پر3 سعودی فٹبالرز کو سزا کا فیصلہ

ریاض:سعودی فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈکپ میں روس کیخلاف افتتاحی میچ میں ناقص کارکردگی پر 3 کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا۔گول کیپر عبداللہ المعیوف، اسٹرائیکر محمد السہلاوی اور دفاعی کھلاڑی عمر ہوساوی کے خلاف کارروائی کا خدشہ ہے۔ 
مزید پڑھیں:سعودی قومی ٹیم نے شرمندہ کیا، ترکی آل الشیخ
سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عادل عزت نے العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی محنت اور پریکٹس کے بعد افتتاحی میچ کا نتیجہ ناقابل برداشت ہے۔ کھلاڑی اپنی صلاحیتیں دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔تینوں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی اس لئے نہیں کی جارہی کہ روس کے خلاف میچ کا نتیجہ ناقابل یقین تھا بلکہ اس لئے کی جارہی ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی اور واضح فنی غلطیوں کے مرتکب ہوئے۔
مزید پڑھیں:ایسی شکست کی توقع نہیں تھی، سعودی شائقین
بڑی ٹیموں سے مقابلے کا خوف ختم کرنے کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھی طرح تیار کیا گیا تھا۔واضح ہے چیئرمین جنرل ا سپورٹس اتھارٹی ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ 
مزید پڑھیں: سعودی ٹیم کی شکست پر معذرت ، تیسیر الجاسم
 

شیئر: