Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کی فلاح و بہبود

  جسمانی معذور افراد کی فلاح و بہبود کےلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔کسی حادثے کے باعث معذوری کا مطلب ےہ ہرگز نہےں کہ معاشرے مےں ان افراد کا کردار ختم ہو گےا ہے ۔معذور افرا د اپنے حق کےلئے باہر نکلےں اور معاشرے مےں اپنا مقام حاصل کرےں۔ اسلام آباد الےکٹرک سپلائی کمپنی ( آئےسکو ) کے ترجمان کے مطابق آئےسکو نے امہ وےلفےئر ٹرسٹ کے تعاون سے آئےسکو کے شہےد ہونے والے ملازمےن کے ورثاءاور برقی لائنوں پر کام کے دوران حادثے کا شکار ہو کر عمر بھر کےلئے معذور ہونے والے ملازمےن کی فلاح و بہبود کےلئے پلان مرتب کےا ہے جس کے تحت مستحق، نادار اور معذور افراد کی بحالی کےلئے مل کر کو ششےںکی جائےں گی ۔ آئےسکو کی جانب سے دوران ڈےوٹی فوت اور معذور ہونے والے ملازمےن کو نوکرےاں دےنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئےسکو انتظامےہ اےسے اقدامات کررہی ہے کہ مستقبل مےں اےسے ملازمےن کے ورثا ءکو عےد سے قبل انکے گھروں تک عےد پےکیج پہنچاےا جاسکے۔
امہ وےلفےئر ٹرسٹ کے زےرانتظام نوشہرہ میںمستحق افراد کے ساڑھے 800بچوںکومفت تعلےم دی جارہی ہے جبکہ 200سے زائد بچے ٹےکنےکل تعلےم سے استفادہ حاصل کررہے ہےں ۔ آئےسکو کے جنرل منےجر ( ڈیولپمنٹ ) واجد علی کاظمی نے اس موقع پر تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امہ وےلفےئر ٹرسٹ کے ڈائرےکٹر ( پی ڈبلےو ڈی) آغا حسنےن رضاکو وہ گزشتہ 20سالوں سے جانتے ہےںجنہوں نے خو د معذور ہونے کے باوجود اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہےں بننے دےا۔ ان کی محنت ، ہمت اور جرا¿ت کی داد دےنی چائےے کہ انھوںنے پورے پاکستان مےں معذور افراد کی بحالی اور انہےں معاشرے کا سرگرم رکن بنانے کا بےڑا اٹھاےا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقرےب کا مقصد خودنمائی نہےں بلکہ انسانےت کی خدمت اور فلاح و بہبود ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: