Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانیوں کو بغیر امیگریشن داخل ہونے کی اجازت پر لبنان میں بحث چھڑ گئی

بیروت.... لبنانی محکمہ امن عامہ کی جانب سے ایرانیوں کو بغیر امیگریشن ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے پر پورے ملک میں گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایرانی جنگجوﺅں اور ایرانی سرمایہ شام منتقل کرنے کی غرض سے کیاگیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے ماحول میں سامنے آیا ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر دباﺅ بڑھایا جارہا ہے۔ لبنانی امن عامہ کے عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ بغیر امیگریشن داخلے کی اجازت کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ ایرانی ہمارے یہاں غیر قانونی طریقے سے آسکیں گے ۔ یہ سہولت کئی ملکوں کے شہریوں کو لبنان میں پہلے سے حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے دو بنیادی محرک ہیں۔ پہلا تو یہ ہے کہ ایرانی سرمایہ حز ب اللہ کو آسانی سے منتقل کیاجاسکے ، امریکہ کی پابندیوں کی زد میں نہ آئے۔ دوم یہ کہ ایرانی بیروت سے باآسانی شام منتقل ہوسکیں گے اور وہاں وہ جنگ میں حصہ لے سکیں گے۔ تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بغیر امیگریشن داخلے کا فیصلہ ایک طرح سے لبنان اور شام کے درمیان عسکری لائن قائم کرنے جیسا ہے۔

شیئر: