Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے قدرتی آفات کے شکار ممالک کے تارکین کو ایک سال کا اقامہ دیدیا

 ریاض..... متحدہ عرب امارات نے قدرتی آفات کے شکار ممالک کے تارکین کو انسانی بنیادوں پر ایک سال کا اقامہ دے دیا۔ یہ فیصلہ نائب صدر شیخ محمد راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے جاری کیا۔ اماراتی کابینہ نے واضح کیا کہ یہ سہولت اس لئے دی گئی ہے کہ تاکہ متاثرہ ممالک کے تارکین کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں اور وہ وطن واپسی کے اہل بن جائیں۔ اقامہ کے سلسلے میں تارکین پر کسی طرح کی کوئی شرط لاگو نہیں کی جائے گی۔ ان پر عائد ہونے والی خلاف ورزیاں یا جرمانے بھی ان سے نہیں لئے جائیں گے۔ اماراتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کو اپنے یہاں دوسرے گھر کی سہولت فراہم کررکھی ہے۔ ضرورت مندوں اور ناداروں کی مدد امارات کا شیوہ تھا ، ہے اور رہے گا۔ اس پالیسی کی بدولت عالمی امن واستحکام میں بھی مدد ملتی ہے۔ امارات نے توجہ دلائی کہ شیخ زید بن سلطان آل نہیان نے خارجہ پالیسی کے سلسلے میں اعتدال و فراست کو بنیاد بنایا تھا اس کی پابندی ہر حال میں کی جائے گی ۔ 
 

شیئر: