Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

55فیصد صارفین غذائی معلومات نہیں پڑھتے

ریاض ....سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ 55فیصد صارفین غذائی اشیاءکے ڈبے پر درج معلومات دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے۔محکمے نے توجہ دلائی کہ یہ بات تازہ ترین جائزے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ جائزہ میں ریاض، جدہ، دمام،تبوک، مدینہ منورہ، حائل اور ابہا کے صارفین کو شریک کیا گیا۔جائزے سے یہ بھی پتہ چلا کہ صرف 12فیصد صارفین غذائی عناصر ، 21فیصد پروڈکشن کی تاریخ،28فیصد ناقابل استعمال ہونے کی تاریخ ، 6.2فیصد غذا تیار کرنے والے ملک کا نام دیکھنے کی زحمت کرتے ہیں۔
 

شیئر: