Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ کے ٹائیگر نے پولینڈ کو 2-1سے شکست دے دی

ماسکو: افریقہ کے ٹائیگر سینیگال نے پولینڈ کو 2-1سے شکست دے دی۔ مبصرین کی توقعات کے عین مطابق سینیگال نے حسب عادت افتتاحی میچ شاندار طریقہ سے کھیلا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ برابری کی بنیاد رہا۔
مزید پڑھیں:سینیگال بمقابلہ پولینڈ، 2002کی تاریخ دہرائی جائے گی؟
سینیگال کا پہلا گول فرینڈلی فائر کا نتیجہ تھا۔ میچ کے 37ویں منٹ میں پولینڈ کے کھلاڑی نے غلطی سے خود اپنی ٹیم کے خلاف گول کردیا جبکہ دوسرے ہاف کے 60منٹ میںسینیگال نے دوسرا گول کیا۔ بعد ازاں 86ویں منٹ میں پولینڈ نے گول کیا اور میچ کے اختتام تک دوسرے گول کی کوشش کرتے رہے مگر سینیگالی دفاعی لائن ڈٹی رہی۔
فیفا ورلڈ کپ، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: