Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا

واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور شمالی کورین جنرل سے مصافحہ کے بجائے سلیوٹ کر ڈالا۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن نے امریکی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے ایک جنرل کے درمیان سلام اور مصافحے کے مناظر نشر کیے تھے جس کے بعد امریکی میڈیا میں اس پر خاصی لے دے ہوئی۔ اس مختصر وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے پہلے شمالی کوریا کے مسلح افواج کے وزیر نو کوان چول کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم شمالی کوریا کے جنرل نے ہاتھ ملانے کے بجائے انہیں فوجی سلیوٹ کیا۔ اس پر ٹرمپ کے پاس بھی جوابی سلیوٹ کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔اس کے فوری بعد جنرل چول نے مصافحے کے لیے ٹرمپ کی جانب ہاتھ بڑھا دیا ۔اس حوالے سے ٹرمپ کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ عام سی بات تھی اور اس میں کوئی شرمندگی کی بات نہیں۔ 

شیئر: