Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ نوشی کے نقصانات مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو زیادہ

 دمام..... سعودی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کے نقصانات مردوں کے مقابلے میں عورتوں کو زیادہ ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوش خواتین 11 امراض میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ عالمی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ یومیہ ایک سگریٹ پینے سے دل میں انجماد خون کا خطرہ 48 فیصد اور دماغ میں یہی خطرہ 25 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے۔ جوڑوں کی سوزش بڑھ جاتی ہے۔ آنکھ کے قرنیہ غیر موثر ہوجاتے ہیں۔ زبان میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔ معدے میں زخم ہوجاتے ہیں۔ تنفس اور حمل میں پیچیدگی ہوجاتی ہے۔ ماہانہ تکلیف کا سلسلہ بند ہوسکتا ہے۔ ڈپریشن بڑھ جاتاہے۔ علاو ہ ازیں کئی اور بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ 
 
 
 

شیئر: