Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرائم پیشہ حوثیوں پر عرب اتحاد کی فتوحات سے مسلم دنیا محفوظ ہوگی، اشرفی

ریاض.... پاکستان علماءکونسل کے سربراہ علامہ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ حوثیوں پر عرب اتحاد کی فتوحات سے مسلم و عرب دنیا محفوظ ہوجائے گی۔ انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کے خطرات کی بیخ کنی کیلئے سعودی عرب کی قیادت کے پرچم تلے جمع ہوجائیں ۔ علامہ اشرفی نے الحدیدہ اسٹراٹیجک ایئرپورٹ پر اتحادی افواج کے قبضے کی خبر ملتے ہی واضح کیا کہ یہ کامیابی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی فتوحات کے زریں سلسلہ کی تاج پوشی ہے۔ سعودی عرب امت مسلمہ کے تحفظ کیلئے سردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل امت کے دشمن ایرانیوں کے وظیفہ خواروں کو لگام لگانے میں مضمر ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام مسلم و عرب ممالک کا فرض ہے کہ وہ ایران اور اس کے وظیفہ خوار حزب اللہ اور حوثیوں کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کی جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دیں۔ علامہ اشرفی نے الحدیدہ ایئرپورٹ کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانے پر سعودی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین اپنی حکمت و فراست اور شہزادہ محمد بن سلمان اپنے عزم اور حوصلے کی بدولت جرائم پیشہ حوثیوں اور ان کے حمایتوں کی تخریبی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 
 

شیئر: