Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفاورلڈ کپ: پاکستانی فٹبال کی دھوم

کراچی: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی منفرد انداز کی فٹبال نے دھوم مچا دی ہے، اس کے ساتھ ہی فٹبال کی برآمدات 15 فیصد بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستان کی بنی ہوئی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹبال سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹبال کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔ واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد "اسٹیچ لیس" بغیر ٹانکے والی فٹبال متعارف کرائی ہیں۔ پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی برآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ 
 

شیئر: