Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فاروق_ستار

فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹویٹر صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
ماہ رخ قریشی نے ٹویٹ کیا : ایم کیو ایم اور مائنس فاروق ستار سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ فاروق ستار کے ابھی تک لندن سے رابطے ہیں۔
ردا خان نے کہا : فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے لیکن اسی کرائیٹیریا پر مریم نوازکے کاغذات کو منظور کر لیا گیا۔ آزاد و شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو غیر متعصبانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
دانش خان نے ٹویٹ کیا : انیس سو بانوے میں مہاجروں پر شب خون مارا گیا اور آج بھی وہی طاقت مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہی ہیں اور مختلف ہتھکنڈے استعمال کر کے ایم کیو ایم اور مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ مگر وہ یہ بھول گئے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
صہیب رحمان کے مطابق : ایم کیو ایم کو اتنا نقصان کسی اور نے نہیں دیا جتنا رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کنوینئر نے دیا۔
قیوم خان نے کہا : فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے ابھی تک لینڈ کروزر والے کا قرضہ ادا نہیں کیا۔
نبیل گیلانی نے ٹویٹ کیا : میئر کراچی وسیم اختر بھی اشتہاری ہے اور الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے مقدمے میں ان کے تین بار وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔براہ مہربانی انہیں بھی کراچی کی مئیر شپ سے ہٹایا جائے۔
سیف قریشی نے ٹویٹ کیا : فاروق ستار کو اب چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر ٹوپی تسبیح پکڑ لیں۔
فرح بھٹی نے طنز کیا : فاروق ستار کو چاہیے تھا کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے امی جان سے اپنے اشتہاری ہونے کے بارے میں بھی رائے لیتے۔
اسد خان یوسفزئی نے کہا : فاروق ستار سے پہلے کنوینئر کا عہدہ گیا ، پھر پارٹی ہاتھ سے گئی اور اب الیکشن کے قابل بھی نہیں رہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں