Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درد شقیقہ کا یوگا سے علاج کریں ‎

اگر آپ درد شقیقہ کے مسائل سے دوچار ہیں تو احتیاط کے ساتھ ساتھ یوگا ورزش بھی بیماری سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتی ہیں  ۔ شیو آسن میں بیٹھ کر گہرے گہرے سانس لیں ۔ شیو آسن کا طریقہ یہ ہے کہ سانس لیتے وقت پیٹ باہر کی طرف اور سانس نکالتے وقت پیٹ اندر کی طرف کھینچیں ۔ اب سیدھا کھڑے ہو جائیں دونوں بازو سیدھے اوپر کی طرف لے جائیں اور آہستہ آہستہ بازو آگے اور پیچھے کی طرف لائیں ساتھ ہی کمر کو بھی جھکاتے جائیں جس طرح رکوع کی حالت میں جاتے ہیں یاد رکھیں آگے جھکتے ہوئے سانس نکالتے جائیں اور جہاں تک ہوسکے جھکتے جائیں ۔ ایک سے بیس تک گنتی گنیں اب آہستہ سے واپس آجائیں اور سیدھا کھڑے ہو کر گہرے گہرے سانس لیں اس ورزش کو تین دفعہ دہرائیں ۔
اس کے بعد زمین پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور سانس باہر نکالتے ہوئے اپنی کمر کو دائیں طرف اس طرح جھکا لیں کہ آپ کے دائیں کان کا رخ زمین کی طرف ہو ۔ اس حالت میں ایک سے پندرہ تک گنتی گن کر واپس آجائیں اس ورزش کو بھی دونوں اطراف میں دو دفعہ دہرائیں ۔
اس کے بعد دونوں ٹانگیں سیدھی کر کے اس طرح سامنے لے آئیں کہ آپ کے گھٹنے اور پاؤں آپس میں ملے ہوں اور سانس لیتے ہوئے بازو اوپر لے جائیں جب کہ سانس نکالتے ہوئے بازو اور کمر کو آگے کی طرف جھکانا شروع کریں اور ہاتھوں سے پاؤں کو چھوئیں ۔ یاد رہے کہ پاؤں کو ہاتھ لگانا ضروری نہیں ہے جہاں تک آسانی سے جا سکیں جائیں اور وہیں رک جائیں ۔ اس پوزیشن میں 10 سے 20 سیکنڈ رکیں اور وقفے کے ساتھ دو دفعہ دہرالیں ۔

شیئر: