Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد دکن کے معروف عالم مولانا اعظم پاشاہ قادری کا جدہ میں انتقال

محبان و اقارب کا صاحبزادگان سے اظہار تعزیت اور دینی خدمات پر خراج عقیدت
 جدہ ( امین انصاری ) حیدرآباد دکن کی انتہائی معروف شخصیت مولاناڈاکٹر سید شاہ محمد غوث محی الدین قادری ( المعروف اعظم پاشاہ )پرنسپل لطیفیہ عربک کالج کا بدھ کی صبح 7-30 بجے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی ہاسپٹل جدہ میں انتقال ہوگیا ۔مولانا اعظم پاشاہ رمضان المبارک سے قبل معہ اہل و عیال بغرض ادائیگی عمرہ جدہ پہنچے تھے ۔اس دوران مولانا نے محبان جامعہ نظامیہ و بزم طلباءقدیم کے استقبال رمضان پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ ادائیگی عمرہ کے بعد مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اورجدہ میں مقیم اپنے صاحبزادے مجتبیٰ پاشاہ کے گھر پر پر سکونت پذیر تھے کہ 28 دن قبل اچانک مولانا کی طبیعت بگڑ گئی انہیں طبی امداد کیلئے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں رکھکرعلاج کیا ۔ تاہم 20 جون کی صبح 7-30 بجے مولانا نے آخری سانس لی اس دار فانی سے رخصت ہوکر مالک حقیقی سے جاملے ۔ مولانا کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔عزیز و اقارب کے علاوہ محبان کی کثیر تعداد نے ان کے صاحبزادگان قاری سید شاہ محمد درویش ( المعروف مصطفی پاشاہ ) مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد سلطان ( المعروف مرتضیٰ پاشاہ ) حافظ سید شاہ محمد قادرمحی الدین ( المعروف مجتبیٰ پاشاہ )سے ملاقات کرکے انہیں پرسہ دیتے ہوئے مولانا کی علمی و دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 صاحبزادے اور ایک صاحبزادی موجود ہیں ۔ 
 
 

شیئر: