Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: 5”اون گول “،کولمبیا کیخلاف جاپان کی فتح

ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی6میچوں کے دوران اب تک 5ایسے گول ہوئے ہیں جو مختلف کھلاڑیوں نے خود اپنے خلاف اسکور کرکے حریف ٹیموں کی مدد کی ۔ یہ ورلڈ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب اس میگا ایونٹ میں اتنے” اون گول“ اسکور ہوئے ہیں جبکہ ابھی ورلڈ کپ کا بڑا حصہ کھیلا جانا باقی ہے ان گولز میں میں تازہ ترین اضافہ مصری کھلاڑی کا گول تھا جس کے نتیجے میں میزبان روس کی ٹیم کو 1-3سے جیتنے میں مدد ملی بصورت دیگر نتیجہ 1-2ہو سکتا تھا۔مصری کھلاڑی نے احمد فتحی نے اپنے خلاف یہ گول کرکے روسی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ اسی روز جاپان کے خلاف میچ کے دوران کولمبیا کے کھلاڑی کارلوس سانچیز کو خطرناک فاول پر ریڈ کارڈ ملا تو یہ ورلڈ کپ میچوں کے دوران ملنے والا دوسرا تیزترین ریڈ کارڈ تھا جو میچ کے تیسرے ہی منٹ میں دیا گیا ۔جاپان نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرکے کسی ایشیائی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ جنوبی امریکہ کی کسی فٹبال سپر پاور کو ہرانے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

شیئر: