Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت

بغداد ۔۔۔ عراق میں گزشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی نے بھی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر مشاورت کی۔ وزیراعظم العبادی کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی نے سیاسی دھڑوں کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے اور حکومت سازی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا۔ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد حکومت اور ریاست کے پیش آئند پروگرام کے مطابق جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی بنیاد پرحکومت سازی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

شیئر: