Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر کی برطرفی کی خبریں

ریاض .... مصری اخبار الیوم السابع نے قطر کے حکمراں خاندان کے درمیان شدید اختلافات کی رپورٹ دی ہے۔ مصری جریدے کا کہناہے کہ تمیم بن حمد بن خلیفہ کی برطرفی اور انکی جگہ انکے بھائی کو امیر قطر بنائے جانے کا امکان ہے۔ جلد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے آئیگا۔ مصری جریدے نے مذکورہ رپورٹ قطری اپوزیشن کے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ الیوم السابع نے اسپین اور اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ قطر کے حکمراں خاندان میں بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ قطری معیشت مسلسل انحطاط کا شکار ہے۔ اسپینی نیوز ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ دوحہ کے الوجبہ محل سے اطلاعات ہیں کہ تمیم بن حمد کی جگہ محمد بن حمد بن خلیفہ کو امیر قطر بنادیا جائےگا۔
 

شیئر: