Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زعیم قادری کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد خان ٹکٹ نہ ملنے پر قیادت سے ناراض ہونے والے پارٹی رہنما زعیم  قادری کو منانے میں ناکام رہے ۔ تحریک انصاف نے زعیم حسین قادری کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زعیم قادری کےلئے دروازے کھلے ہیں ۔ وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا کہ زعیم قادری سیاسی پختگی رکھنے والے رہنما ہیں ۔ کارکنوں کا استحصال کرنا (ن) لیگ کا وتیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔اس سے (ن) لیگ کی اصلیت سامنے آ گئی ہے۔ 
مزید پڑھیں:حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا،زعیم قادری

شیئر: