Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے،بلاول

 لاڑکانہ... چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ بےنظیرکے یوم پر بلاول ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بےنظیر کی شہادت بھی بےنظیر تھی لیکن بھٹو کو ختم کرنے والے بھٹو ازم کو ختم نہیں کرسکتے ۔بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے ۔ہماری نظریاتی فتح کے باعث بھٹو کے مخالفین بھی ووٹ کے اختیار کو استعمال کرتے۔فتح اہم ہوتی ہے لیکن اصول بھی اہم ہوتے ہیں۔بنیادی جمہوری اصول بھی پیپلز پارٹی نے دئیے۔بلاول نے نواز شریف اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز کا مرکز جاتی امرا میں ہے اور دوسرے کا بنی گالہ میں۔ ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے جبکہ دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسراطالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ سندھ میں سیاسی مچھروں نے حملہ کردیا لیکن سندھ کے بیٹے بیٹیاں ان حملوں کو پسپا کرنے کے لئے نکل آئے۔ جمہوریت ہمارا استحکام ہے اور میں جمہوریت پر سمجھو تہ کرنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست کا فیصلہ صرف اصولوں کی سیاست پر ہوتا ہے۔ جمہوریت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ اگر ادارے سیاسی رول ادا کریں گے توایسی جمہوریت نامنظورہے۔ کٹھ پتلی جمہوریت نامنظور، ہمیں بے نظیر جمہوریت چاہیے۔
مزید پڑھیں:شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،پیر پگارا
 

شیئر: