Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: برازیل آج کوسٹاریکا کو مزہ چکھائے گا

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں 22جون کو سب سے پہلا میچ گروپ ای کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ نیمار جونیئر کی ٹیم برازیل کوسٹاریکا کی ٹیم کو مزہ چکھانے میدان میں اترے گی، یہ میچ شام3بجے شروع ہو گااور سینٹ پیٹزر برگ کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ ڈی میں نائیجریا اور آئس لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغاز شام 6بجے ہو گا اور ویلگوگارڈ ارینا اسٹیڈیم، ویلگوگارڈمیں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔سربیا کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈکی ٹیم ہو گی، یہ میچ 9بجے شروع ہو گا جو روس کے خوبصورت اسٹیڈیم کیلنینگراڈ میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: