Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم نے مصر کے ساتھ میچ کی تیاریاں شروع کردیں

سینٹ پٹرس برگ۔۔۔۔سعودی فٹبال ٹیم نے برادر ملک مصر کی قومی ٹیم سے مقابلے کی تیاریاں شروع کردیں۔ورلڈ فٹبال کپ 2018ء کے ضمن میں دونوں ٹیموں کا اختتامی میچ پیر کو ہوگا۔ سعود ی ٹیم کے ٹرینر نے شروع میں ہلکی پھلکی مشق کرائی پھر ٹیکنیکل ڈائریکٹر خوان انتونیوں نے کھلاڑیوں کو 2گروپوں میں تقسیم کیا۔ یورو گوائے کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ایک گروپ میں رکھا گیا ۔ ان سے خاص قسم کی مشق کرائی گئی۔ دوسرے گروپ میں دیگر کھلاڑیوں کو شریک کیا گیا۔ ان سے کئی طرح کی مشقیں کرائی گئیں۔ اسامہ حوساوی اور تیسیر الجاوی کو مشقوں میں شریک نہیں کیا گیا۔ یہ دونوں کمر میں درد کی وجہ سے ایکسرے کیلئے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -کوہستانی علاقے میں پھنسنے والوں کو بچالیا گیا

شیئر: