Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر :پلاسٹک تھیلیوں پر کل سے پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ

ممبئی۔۔۔۔پورے مہاراشٹر میں کل سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کردی جائیگی۔ اس پابندی سے ریاست کی مارکیٹ پر بڑا اثر پڑیگا۔ 23 جون کے بعد سے اگر کوئی دکاندار یا عام آدمی پولیتھن استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو اس پر 5ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا جائیگاجبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 10ہزار اور تیسری خلاف ورزی پر 25ہزار جرمانہ کے ساتھ 3ماہ جیل بھی ہوسکتی ہے۔
واضح ہوکہ بارش کے دنوں میں پلاسٹک تھیلیوں کی وجہ سے نالے اور سیوریج لائنیں جام ہوجاتی ہیں جس سے ممبئی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے ۔ٹریفک اژدہام سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے۔ ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ممبئی میونسپل کارپریشن ( بی ایم سی) نے پلاسٹک کے تھیلیاں استعمال کرنیوالوں کو گرفتارکرنے کیلئے تقریباً250انسپکٹرز تعینات کردیئے ۔ملک میں پہلی مرتبہ ریاست مہاراشٹر میں عام آدمیوں پر پلاسٹک اور اس سے بنی تھیلیوں پر سخت پابندی عائد کی ہے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن جلد ہی نمائش کا اہتمام کرنے جارہی ہے جہاں لوگوں کو پلاسٹک تھیلیوں اور بیگس کے بجائے دیگرسے ذرائع استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی دی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلم نوجوان کی لاش گھسیٹتے ہوئے تصویر ہوئی وائرل

شیئر: