Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز سیریز:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ریکارڈ توڑ بیٹنگ

 
ٹانٹن،انگلینڈ:ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ایک ہی دن نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں نے جنوبی افریقہ کو تختہ مشق بناتے ہوئے نئے عالمی قائم اور توڑ کر بڑی کامیابیاں سمیٹ لیں۔دونوں میچوں کے دوران نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے مجموعی طور پر 466رنز اسکور کئے اوراس فارمیٹ میں اسکور کے نئے عالمی ریکارڈز قائم کئے تاہم نیوزی لینڈ کے/1 216 کے اسکور کا ریکارڈ انگلینڈ کی ٹیم نے چند گھنٹے بعد ہونے والے میچ میں250/3رنز بنا کرتوڑ دیا۔جواب میں بیٹنگ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 150/6اور انگلینڈ کے خلاف129/6رنز بنا کر بالترتیب66اور121رنز سے شکست کھا گئی۔سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی کپتان اور اوپنر سوزی بیٹس نے 66گیندوں پر3چھکوں اور 16چوکوں کی مدد سے124رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سوفی ڈیوائن نے 73رنز بنائے جبکہ کیٹی مارٹن 11رنز کے ساتھ کپتان کے ہمراہ ناٹ آوٹ رہیں۔ کیوی ٹیم کے216رنز اس فارمیٹ کسی ویمنز ٹیم کا نیا عالمی ریکارڈ بھی بن گیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے پاس تھا جس نے انگلینڈ کے خلاف4وکٹوں پر209رنز بنا کر قائم کیا تھا۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں150/6رنز تک ہی پہنچ سکی۔ہیلی جینسن نے3وکٹیں لیں۔چند گھنٹے بعد ہونے والی اسی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی بولرز انگلش بیٹرز کے ہتھے چڑھ گئیں۔اوپنر ٹیمی بیمونٹ نے 52گیندوں پر4چھکوں اور18چوکوں کی مدد سے116رنز بنائے ، انکی ساتھی اوپنر ڈینیلی یاٹ نے36گیندوں پر56جبکہ کیتھرین برنٹ نے 16گیندوں پرناقابل شکست42اور نتالی اسکیور نے15گیندیں کھیل کر33رنز کا اضافہ کیا۔انگلینڈ کی 3وکٹیں گریں جن میںسے2اسٹیسی کے حصے میں آئیں اورانگلینڈ نے250رنز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ٹی ٹوئنٹی میں 250رنز کسی بھی مینز یا ویمنز ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور ہے ۔ قبل ازیںاس کا ریکارڈ انگلینڈ کی مینز ٹیم کے پاس تھا جو اس نے جنوبی افریقہ ہی خلاف 8وکٹوں پر230رنزبنا کر قائم کیا تھا۔ایک مرتبہ پھر پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر129رنز تک ہی پہنچ سکی اور پہلے سے بڑی شکست سے دوچار ہوگئی۔ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں423 میچوں کے دوران پہلی مرتبہ یہ دونوں ٹیمیں200سے زائد رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئیں۔نیوزی لینڈ کی اوپنرز نے اس فارمیٹ کی تاریخ میں182رنز کے ساتھ سب سے بڑی شراکتکا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے ۔ کپتان سوزی بیٹس اور سوفی ڈیوائن نے ہموطن مینز ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کے جانب سے پاکستان کے خلاف171رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑا۔سوزی بیٹس نے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تاہم وے صرف 2رنز کے فرق نے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ نے توڑ سکیں تاہم وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے میں کامیاب رہیں۔

شیئر: