Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا،زعیم قادری

لاہور... سابق وزیر اورمسلم لیگ (ن) کے باغی رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ آزاد حیثیت میں لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوں گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور میرے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کروں گا۔ جب فیصلہ تبدیل نہیں کرنا تو رابطوں کی کوئی اہمیت اور ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے سے متعلق سوال پر زعیم قادری نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گا، اپنی جگہ پر مضبوطی سے کھڑا ہوں۔
مزید پڑھیں:زعیم قادری کی بغاوت کے بعد ن لیگ کا اہم اجلاس

شیئر: