Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کارکنوں کے تحفظات دور کریں،جہانگیر ترین

لودھراں... تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر  ترین نے کہاہے کہ کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا ۔شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کر جواب دوں گا لیکن جواب دینے کے قابل کوئی چیز بھی ہو۔تحریک انصاف میں بطور عام کارکن کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ پارٹی کےساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا۔عمران خان کو وزیراعظم بنانے ،تحریک انصاف کو برسراقتدار لانے کےلئے جو ہو سکا کروں گا۔ان میں سے نہیں جو پارٹی کے معاملات میڈیا پر اچھالے۔ باہر آ کر بھڑکیں نہیں مارتا۔ پارٹی کے اندر بات کرتا ہوں۔لودھراں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کےلئے کوئی دھرنا دینا چاہے تو اس کی مرضی ہے۔میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ۔اصول کی سیاست کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود اپنے ضلع اور شہر کے لوگوں کےساتھ بیٹھ کر منصفانہ طریقے سے معاملات حل کریں کیونکہ دوسروں پر الزام لگانے سے بہتر تحفظات دور کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے عون چوہدری جیسے کارکنوں کے تحفظات دور کریں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی عہدہ مل سکتا ہے نہ کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست پی ٹی آئی نے شروع کی تھی۔ اب ہمیں دھرنوں پر برا نہیں ماننا چاہیے۔ٹکٹوں کے بارے میں ضروری ہے کہ منصفانہ فیصلے کئے جائیں۔

شیئر: