Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے کسی رشتے دار کو ٹکٹ نہیں ملا،عمران خان

لاہور ...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لئے لڑ رہے ہیں ۔سب سے مشکل کام خواتین کے لئے ٹکٹ دینا ہے۔ ہم ٹکٹ اسے دے رہے ہیں جو الیکشن لڑا جانتا ہو ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے کسی دوست اور رشتے دار کو ٹکٹ نہیں ملا۔ زعیم قادری کہتے ہیں حمزہ شہباز ٹکٹ کے لئے دس دس کروڑ روپے لیتا ہے۔ اللہ تعالی سے ڈرتا ہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوجائے۔ دریں اثناءٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی تاہم نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی بچت ہوئی تاہم اس کے باوجود (ن) لیگ نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا۔(ن) لیگ پاکستان کو ریکارڈ مالیاتی خسارہ دے کر گئی۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور زرمبادلہ کے کم ترین ذخائر (ن) لیگی حکومت کا تحفہ ہیں۔ بلند ترین گردشی قرضے، ریاستی کمپنیوں میں نقصان (ن) لیگ کا کارنامہ ہے۔ 5 سال میں (ن) لیگ نے ملکی معیشت کی ساکھ تباہ کی اور چلتی بنی۔عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 11ماہ میں 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچا ۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی قراردی گئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی گراوٹ ہوئی۔ معاشی ترقی تو ساری اشتہارات تک ہی محدود رہی ۔نگراں حکومت قوم کو ملکی معیشت کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرے۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود کارکنوں کے تحفظات دور کریں،جہانگیر ترین

شیئر: