Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#الیکشن 2018

الیکشن 2018ءپر لوگوں کے کچھ ٹویٹ:
عائشہ احمد لکھتی ہیں: مجھے اسکی پروا نہیں کہ آپ صادق و امین ہےں یا نہیں۔ آپ نے جو سڑکیں اور پل بنائے ہیں مجھے اسکی بھی پروا نہیں ۔ میں تو ان کروڑوں لوگوں کی فکر کرتی ہوں جو غریب ہیں۔
میمونہ خٹک کہتی ہیں: نواز شریف نے 3مدت تک حکومت کی۔شہباز شریف مسلسل 10سال حکومت کرتے رہے۔ زرداری نے مسلسل 10سال حکومت کی۔ عمران خان کا بھی تجربہ کرلو۔ اگر ناکام ہوجائیں تو آپ کے پاس مریم، حمزہ، بلاول اور انکے ابھی ہونے والے بچے تو ہیں ہی۔
امیر عباس کا ٹویٹ ہے: میں اس شخص کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ایک مضبوط خاندان کے فرد جمال لغاری کو سوالات کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ اگر ہر ووٹر اسی طرح امیدواروں سے سوالات کرے تو حالات خود بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔
سردار شاہد ریحان ٹویٹ کرتے ہیں: ٹکٹ کے لئے صرف وہی رو دھو رہے ہیں جنکا تعلق ضمانت ضبط گروپ سے ہے۔
مس بخاری ٹویٹ کرتی ہیں :انتخابات میں امریکی حمایت یافتہ جمہوری ڈاکوﺅں کو مسترد کردو۔
مصطفی کرمانی ٹویٹ کرتے ہیں :الیکشن میں عوامی بالادستی کیلئے ووٹ دینا چاہئے۔ جمہوریت کی بالادستی کیلئے ووٹ دینا چاہئے کیونکہ یہ الیکشن جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہورہے ہیں۔
بِیافخر لکھتے ہیں: ووٹنگ ایک ارینج شادی کی طرح ہوتی ہے ۔ آپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کونسا بندہ کامیاب ہوکر کیا نکلے گا لیکن آپ کو ووٹ ضرور دینا چاہئے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ایسے اچھے بندے بھی نکل آئیں جو عوام کیلئے کام کریں۔
شاکرہ چوہدری لکھتی ہیں: حد سے زیادہ آبادی ،بےروزگاری، ناخواندگی ۔ ان سب مسائل سے کس طرح او رکون نمٹے گا؟
ناظمہ لکھتی ہیں :پی ٹی آئی ایک کے بعد دوسرے مسخرے کو امیدوار بنا رہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں