Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور ہند نے میچز جیت لئے

 
  بریڈا،ہالینڈ: چیمپیئنز ٹرافی کے نام سے 37ویں اور آخری ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-2 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم شکستوں کے حصار سے باہر نہیں نکل سکی۔ آسٹریلیا کے مقابلے میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا مگر برتری حاصل کرنے کے باوجود فتح سے ہمکنار نہ ہوسکی۔ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے میچ کے نویں منٹ میں اعجاز احمد نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے قومی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 3 منٹ بعد ہی آسٹریلیا کی جانب سے ٹریننگ مٹن نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم بہت خوبصورت کھیل دیکھنے کو ملا جبکہ چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا کی طرف سے بلیک گوورز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔ دوسرے دن کے دوسرے میچ میں ہند نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم اپنا آئندہ میچ منگل کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

شیئر: