Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ون ڈے میں وائٹ واش کر دیا

 
مانچسٹر: جوزبٹلر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیت کر آسٹریلیا کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کردیا۔ 206 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر انگلینڈ کی 114 رنز پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں ۔ جس کے بعد آسٹریلیا کی فتح یقینی نظر آرہی تھی اور کلین سویپ سے بچ سکتی تھی لیکن جوز بٹلر ے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب رواں فتح چھین لی۔ جوز بٹلر کو 110 رنز کی ناقابل شکست اور فتح گر اننگر پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیاگیا۔ آسٹریلوی جارحانہ بولنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایلکس ہیلز 20 ، معین علی 16، سام کرن 15 اور جونی بریسٹو 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان این مورگن اور لیام پلنکٹ صفر پر آوٹ ہوئے۔ اوپنر جیسن روئے نے ایک رن بنایا۔ ان کے آوٹ ہونے کے بعد عادل رشید نے 20 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اپنا حصہ ڈالا جبکہ جیک بیل 10 گیندوں پر ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیلی اور کین نے 3 ، 3 جبکہ مارکیوس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 205 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ معین علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا۔ ٹریوس ہیڈ 56 ، ایلکس کیری 44 اور ایرسی شارٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ 5 میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے چاروں میچوں میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ لی تھیں۔ 
 

شیئر: