Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبابوے کی فضائیہ کو تعاون کی پیشکش

اسلام آباد...زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر، ائیر مارشل ایلسن مویو نے منگل کو ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے ما بین بہترین باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے زمبابوے کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

شیئر: