Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی، وزیراعلیٰ یوگی

    لکھنؤ - - - -وزیر اعلیٰ یوگی نے پیر کواجودھیا پہنچ کر ایک بار پھر غیر آئینی حرکت کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کا وہاں ذکر کیا جبکہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ۔وزیراعلیٰ نے وہاں سادھوؤں اور مذہبی لیڈروں کو یقین دہانی کرائی کہ رام مندر کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی۔ وزیراعلیٰ کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے بابری مسجد مقدمے کے ایک فریق اقبال انصاری نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ وہ اتنی بڑی ریاست کے وزیراعلیٰ ہیں اس کے بعد وہ مذہبی لیڈر ہیں۔ یہ سب  2019ء کے پارلیمانی الیکشن کو نظر میں رکھ کر کیا جارہا ہے تاکہ وہ عوام کو متاثر کرسکیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سڑک حادثے میں خاندان کے 3افراد سمیت 4ہلاک

شیئر: