Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کے مدمقابل امیدوار قمرالاسلام گرفتار

اسلام آباد.... نیب نے چوہدری نثار کے مقابلہ میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے انتخاب لڑنے والے امیدوار قمر الاسلام کو کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ قمر الاسلام پر الزام ہے کہ پنجاب میں صاف پانی کمپنی کے لئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز میںغبن کیا ۔ آڈٹ حکام نے بھی تصدیق کردی۔ اس اسکینڈل میں دیگر ملزمان اکرم نوید خالد شیر دل شامل ہیں ۔ نیب ترجمان نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو صاف پانی کمپنی ا سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ این اے 59 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ۔دریں اثناء قمر الاسلام اور وسیم اجمل کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کرکے 14روزہ ریمانڈ لیا جائے گا جس کے بعد ان سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی ۔
 
مزید پڑھیں:ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو ٹکٹ دیدئ

شیئر: