Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مصر کو1-2سے ہرا دیا، روس کو شکست

 
ماسکو:فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے گروپ کے آخری میچ میں مصر کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا۔گرین فالکنز نے بھرپور کھیل پیش کر کے خوبصورت اختتام کیا۔ اس میچ سے قبل ہی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے پوائنٹس گنوا چکی تھیں۔ اس کے باوجود میچ میں بھرپور جدوجہد اور دلچسپی برقرار رہی جسے ہیپی اینڈنگ کہا جا سکتا ہے۔میچ کے آغاز میں مصر کی ٹیم نے تیزی سے کھیلنا شروع کیا جس کے باعث کپتان محمد صلاح نے 22ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا۔پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل 45ویں منٹ میں سعودی ٹیم کو پینلٹی ملی جسے سلمان الفراج نے گول میں بدل کر میچ 1-1سے برابر کر دیا۔سالم الدوسری نے ایک خوبصورت پاس پر دوسرا گول میچ کے 90منٹ میں کیا۔میچ میں خوبصورت کھیلنے پر مصر کے کپتان محمد صالح کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔مصر سے جیتنے کے بعد3پوائنٹ کے ساتھ سعودی عرب گروپ میں تیسری پوزیشن پر آگیاجبکہ مصر کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکی۔سمارا میں کھیلے جانیوالے آج کے دوسرے میچ میں یوراگوئے نے میزبان روس کو 0-3سے واضح شکست دے کر گروپ میں اپنی برتری ثابت کردی۔یوراگوئے نے شروع سے ہی روس کی گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے اور 10ویں ہی منٹ میں سواریز نے پہلا گول کر دیا جبکہ دوسرا گول 23ویں منٹ میں چیریشوو نے کر کے جیت مستحکم کر دی۔ تیسرا گول کھیل کے اختتام سے چند لمحے قبل 90ویں منٹ میں ایڈنسن کیوانی نے داغ دیا۔ اس کے ساتھ ہی یوراگوئے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

شیئر: