Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو اور ہندوستان کے درمیان پٹرول کے مشترکہ منصوبے

ریاض.... آرامکو کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ آرامکو ہندوستانی پٹرولیم کے شعبے کی تمام اسکیموں میں شریک ہوگی۔الناصر نے توجہ دلائی کہ آرامکو ہندوستانی آئل کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کے لئے پٹرول اسٹیشنوں میں سرمایہ کاری کے جملہ طریقے اپنائیگی۔آرامکو اور ابوظبی کی قومی پٹرولیم کمپنی ادنوت نے پیر کو ایک معاہدہ کرلیا جس کے بموجب اماراتی کمپنی مغربی ہندوستان میں مجوزہ آئل ریفائنری میں حصہ دار ہوگی۔ یہ ریفائنری یومیہ 1.2ملین بیرل تیل صاف کریگی۔
 

شیئر: