Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں شادی کی تقریب سوگ میں بدل گئی ، دلہن رخصت ہوتے ہی چل بسی

 مصر..... مصر کے شمالی گاﺅں سللنت میں شادی کی تقریب سو گ میں بدل گئی ۔ عروسی لباس میں ملبوس دلہن نے رخصتی کے وقت ماں کی گود میں سر رکھ کر زندگی کی بازی ہار دی ۔ دلہن کے سوگ میں پورا گاﺅں اداس ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے شمالی علاقے کے گاﺅں سللنت میں مقیم سماح النحاس اپنے بہترین اخلاق و خوش مزاجی کے باعث ہر دلعزیز تھی جس کی شادی علاقے میں ہی رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی ۔ شب زفاف کی تقریبات مکمل ہونے کے بعد دلہن اپنے عزیزوں اور اہل خانہ سے رخصت ہو کر ماں کے ہمراہ شوہر کے گھر داخل ہوئی مگر حجلہ عروسی میں داخل ہوتے ہی اس کی حالت بگڑنے دلہن نے اپنی ماں سے کہا کہ اسکے سینے میں شدید درد ہو رہا ہے ۔ یہ کہتے ہی اس نے ماں کی گود میں سررکھا اور دوبارہ نہ اٹھا سکی ۔ خوش اخلاق دوشیزہ کی ہلاکت کی خبر ایک لمحے میں پورے قصبے میں پھیل گئی جس سے علاقہ جو چند لمحات قبل شہنائیوں سے گونج رہا تھا سوگ میں تبدیل ہو گیا ۔ مصری اخبار کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرکے موت کی تحقیقات کر رہی ہے اس ضمن میں پوسٹ مارٹم کی کارروائی بھی جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ موت قدرتی تھی یا کوئی مجرمانہ فعل تھا ۔ اہل قریہ کا کہنا تھا کہ سماح انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار تھی ہر ایک کے کام آنا اسکی فطرت میں شامل تھا کسی سے اس نے کبھی کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی ہر شخص کو عزت دیتی تھی ۔ سماح کی اس طرح ہلاکت نے گاﺅں میں صف ماتم بچھا دی ۔ 
 
 

شیئر: