Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ ناک آوٹ مرحلہ، کون کس کے مقابل

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018ءکے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز 30جون سے 3جولائی تک جاری رہے گا۔32میں سے 16خوش قسمت ٹیمیں اس مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ روزانہ 2میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ شام 5بجے جبکہ دوسرا میچ رات 9بجے شروع ہو گا۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ایک دن آرام کے بعد ناک آوٹ مرحلے کا30جون کو پہلا میچ لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن فرانس کے ساتھ کھیلے گی۔ فرانس کی ٹیم گروپ سی میں پہلے نمبر پر رہی جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم کے ساتھ قسمت یاوری نہیں کر رہی اور بمشکل ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر سکی تھی۔آج ہی کے دن دوسرا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال اور یوراگوئے کے مابین کھیلا جائے گا۔یوراگوئے کی ٹیم نسبتا آسان گروپ اے میں سرفہرست رہی تھی جبکہ بالمقابل گروپ بی کی پرتگال کی ٹیم پہلے مرحلے میں 2میچ برابر اور ایک میچ جیت کر اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ یکم جولائی کو میزبان روس کا مقابلہ اسپین سے ہو گا ، دوسرے میچ میں کروشیا کی ٹیم ڈنمارک سے کھیلے گی۔ 2جولائی کے میچوں میں نیمار جونیئر کی ٹیم برازیل کا میچ میکسیکو سے ہو گا ، دوسرے میچ میں بیلجیئم اپنے حریف جاپان سے مدمقابل ہو گا۔پری کوارٹر فائنل کے آخری دن3جولائی کو پہلا مقابلہ سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے مابین ہو گا جبکہ دوسرا مقابلہ ہیری کین کی ٹیم انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان ہو گا۔ جیتنے والی 8ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

شیئر: