Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# بلاول کی گاڑی پر پتھراﺅ

لیاری میں بلاول بھٹو کی گاڑی پر پتھراﺅ اور پیپلزپارٹی کی مخالفت میں نعروں پر ٹویٹر صارفین نے بھی تبصرے کیے۔ آئیے کچھ ٹویٹس دیکھتے ہیں۔
فیصل شیرجان نے ٹویٹ کیا : بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر لیاری نے مسترد کردیا۔ یہ ثابت ہو گیا کہ آپ مسلسل تمام لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ 
عمران حسن نے کہا : میں نے اسلام آباد سے کراچی تک کا سفر طے کیا ہے۔ اندرون سندھ کی صورتحال اب یکسر مختلف ہے۔ لوگوں کی سیاسی سوچ میں بھی فرق واضح نظر آرہا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اب اندرون سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے جیتنا ایک آسان کام ہوگا۔ آج جوکچھ لیاری میں ہوا وہ صرف ٹریلر ہے۔
مریم اسماعیل کا کہنا ہے : جس طرح لیاری کے لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا ہے، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ناکام ہوگئی ہے۔ لیاری کی عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی وفادار تھی لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔
سرمد پلیجو نے ٹویٹ کیا : سیاست میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ ہمیں ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنے سفر کو جاری رکھنا ہے۔ ہمیں معلوم ہو گیا ہے یہ کس نے کیا اور کیوں کیا اور ہم اس سے سیاسی انداز میں نمٹیں گے۔
شعیب مرزا نے کہا : لیاری کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ناہید صفدر کا کہنا ہے : زرداری لیگ10 سال تک اقتدار میں رہنے اور 1200 بلین روپے خرچ کرنے کے باوجود آج تک لیاری کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں کر سکی۔
اقرا قریشی نے ٹویٹ کیا : لیاری کے لوگ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کو پچھلے40 سال سے برداشت کر رہے ہیں اور اب مزید نہیں کریں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں